لاہور(ویب ڈیسک)یحام خان کی کتاب کے بعد عمران خان کو نیچا دکھانے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنائی جانے والی ویڈیو بھی منظر عام پر آ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار ہارون الرشید نے اپنے ایک کالم میں’’خدا کی بستی دکاں نہیں ہے ‘‘میں لکھا ہے کہ عمران خان کی زندگی میں ان پر بہت کیچڑ اچھالا گیا ہے۔اور عمران خان کی ہمیشہ کرادر کشی کی گئی ہے۔اور اب عمران خان کی کردار کشی کرنے کے لئے ان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ایک کتاب بھی لکھوائی جا رہی ہے ۔ہارون الرشید نے کھا کہ ابھی کیا ہے۔ابھی تو ایک کتاب بازار میں آئے گی۔ابھی ایک فلم بھی الیکشن سے قبل یوٹیوب پر جاری کی جائے گی۔ماہرین مہینوں
اس فلم پر ریاضت کی ہے۔کروڑوں روپے اس پر خرچ ہوئے ہیں۔یہ فلم ثابت کرنے کی کوشش کرے گی عمران خان دنیا کا غلیظ ترین آدمی ہے۔جن کے کھربوں خطرے میں ہوں۔کروڑوں کی سرمایہ کاری ان کے لئے کیاہو تی ہے۔جب کہ حریف کی تذلیل بھی کرنی ہو۔تو کیا یہ سب کرنے سے وہ پست ہو جائے گا یا ہار جائے گا۔عامی کا خیال مختلف ہے وہ پست ہوں گے اور وہ مارے جائیں گے۔یہ دینا مکافات عمل ہے۔خدا کی بستی دکان نہیں ہے