Tuesday September 17, 2024

جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں کیا کام کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل،،پاکستانی حیران رہ گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے گزشتہ برس اپنی ریٹائرڈمنٹ کے بعد اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ اور وہ وہاں اپنے امور بڑی تن دہی اور جانفشانی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ اس بار سوشل میڈیا پر ان کی تصویر گردش کرتی ہوئی دکھائی دے

رہی ہے جس میں انھیں تلوار تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب کے دوران ان کے ہمراہ شاہی خاندان کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود ہیں۔راحیل شریف کی سعودی عرب میں شہرت کا اندازہ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب جنرل(ر)راحیل شریف سعودی شاہی خاندان کی ایک شادی میں شرکت کی دعوت ملنے پر وہاں پہنچے تو ان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا اور اس دوران انہیں سربراہ مملکت جیسا پروٹوکول دیا گیا۔ راحیل شریف کے استقبال کیلئے سعودی شاہی خاندان کے افراد دروازے پر ہی موجود تھے جنہوں نے راحیل شریف کو خوش آمدید کہا اور ہال میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ لے کر آئے۔ ہال میں راحیل شریف کا دولہے سے تعارف کروایا گیا اور اس دوران جنرل (ر)

راحیل شریف نے دولہے کو سلامی کا ایک لفافہ بھی پیش کیا۔ دوران تقریب شاہی خاندان کے وہاں موجود افراد اور دولہے کی شدید خواہش رہی کہ راحیل شریف ان کے ساتھ تشریف رکھیں۔ اس دوران روایتی انداز میں راحیل شریف کو سعودی قہوہ بھی پیش کیا گیاجبکہ سعودی روایت کے مطابق جب تلواروں کا رقص شروع ہوا تو راحیل شریف کو بھی اس میں شریک کیا گیا اور راحیل شریف تلوار تھامے روایتی انداز میں سعودی شاہی خاندان کی خوشیوں میں تلوار کے ساتھ رقص میں شریک ہوئے۔ راحیل شریف کی شاہی شادی میں شرکت کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد راحیل شریف کو نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھ کر سراہ رہی ہے۔

FOLLOW US