Thursday December 12, 2024

پی ایس ایل سے پہلے ہی پاکستانی شائقین کرکٹ پر قیامت ٹوٹ پڑی کروڑوں دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے معروف کرکٹر بارے انتہائی افسوسناک خبر،،خود کشی کی اطلاعات

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈومیسٹک کرکٹر محمد زریاب نے خودکشی کرلی ۔ محمد زریاب کو انڈر 19 ٹیم میں زائد عمر کا قرار دے کرشامل نہیں کیا گیا ۔جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق انٹر نیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے گزشتہ رات گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔ذرائع کے مطابق محمد

زریاب انڈر 19لیول پرکراچی کی نمائندگی کرچکا تھا تاہم بعد میں سلیکٹرز اور کوچز کے رویے نے انہیں زائد العمر قرار دے کر ٹیم سے نکال دیا جس پر اس نے انتہائی دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا ۔ محمد حنیف کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو کوچز اور سلیکٹرز کے رویے نے خود کشی کرنے پر مجبور کیا ہے ۔پی سی بی سے اپیل ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر دوسروں کے بچوں کو بچائے ۔واضح رہےہ گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی۔ اس دوران انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گذشتہ رات خودکشی کرلی۔

FOLLOW US