Sunday December 22, 2024

حیدر فاروق مودودی کو عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ پڑھانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔ اہم اقدام اٹھالیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گزشتہ ہفتے لاہور میں انتقال کر گئی تھیں ۔ ان کی نماز جنازہ لاہور میں جماعت اسلامی کے منحرف رہنما سید حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی تھی ۔ اور اس نماز جنازہ میں خواتین بھی مردو ں کے شانہ بشانہ آ کھڑی ہوئیں جس پر 295اے کے تحت توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایک مقامی وکیل نےحیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اپنایا

کہ مرد اور خواتین کی مذہبی رسومات میں مخلوط شرکت ممنوع ہے ۔ عاصمہ جہانگیرکی مخلوط نماز جنازہ ادا کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی جبکہ اس سے اسلامی اقدار کی بھی توہین کا پہلو سامنے آتا ہے۔

FOLLOW US