Sunday December 22, 2024

میں اسے بڑا قریب سے جانتا ہوں۔۔ عمران خان کے بد ترین مخالف نے کپتان کے بارے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ تحریک انصاف خوشی سے جھوم اٹھے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی شادی اس وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ان کے شدید ترین مخالف سمجھے جانے والے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا بھی موقف سامنے آگیاہے۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو بڑے قریب سے جانتا ہوں ۔ وہ بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان اپنے معاملات میں کوئی بد دیانتی نہیں کرتے ۔ انھوںنے کہا کہ ملک میں سیاسی طور پر افراتفری مچی ہوئی ہے ۔ جب ادارے کسی

شخص کے بارے میں چور اور ڈاکو استعمال کرتے ہیں جو ا س سے ان کی نیت پر شک ظاہر ہوتا ہے۔مجھے کوئی چور اور ڈاکو کہہ کر پکارے تو میں بھی اسے بد نیتی ہی کہوں گا۔ انھوںنے کہا کہ ملک میں اس وقت بحرانی کیفیت ہے۔ شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

FOLLOW US