لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئی ہیں اور اس بار انھوںنے کپتان کے ساتھ ساتھ ان کی تیسری اہلیہ پر بھی سنگین الزام عائد کیا ہے۔ایک برطانوی اخبار دی ٹائمز کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں انھوںنے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے درمیان تعلقات مجھ سے شادی سے بھی پہلے سے قائم تھے۔ انھوںنے کہا کہ مجھ سے شادی سے بھی پہلے سے عمران خان کا اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ مانیکا سے رابطہ تھا۔ انھوںنے یہ بھی کہا کہ دونوں کی شادی یکم جنوری کو ہو گئی تھی لیکن اس کا اعلان بعد میں
کیا گیا ۔یہ ایسے ہی تھا جیسے مجھ سے شادی کا باضابطہ اعلان دوماہ بعد میں کیا گیا اور پہلے تردید کی جاتی رہی ہے۔ انھوںنےکہا کہ عمران خان کے افئیرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے ۔ مجھ سے شادی کے دوران بھی عمران خان کے افئیرز تھے۔