Saturday July 27, 2024

چوہدری نثار کے بعد سابق ایس ایس جی کمانڈو پرویز مشر ف نے مریم نواز کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ مسلم لیگ (ن)میں کھلبلی

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فاروق ستار اتنے اہم نہیں کہ انہیں ہٹانے کی کوشش کروں، ایم کیو ایم دعوت دے تب بھی ان کی سربراہی نہیں کروں گا، میرا وژن وسیع ہے اور ایم کیو ایم اس پر پوری نہیں اترتی۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ‘الیونتھ آوور’ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، پرویز

مشرف کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے مائنس 2 بیان پر مجھے ہنسی آئی، ان میں قیادت کی خوبیاں نہیں وہ ابھی نہیں جانتے کہ عوام کے لیے کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا سیاسی کیریئر مایوس کن ہوگا کوئی انہیں تسلیم نہیں کرے گا، چوہدری نثار نے تو کھل کر مریم نواز کے بارے میں رائے دی، مریم نواز عوام کی خوشحالی سے متعلق کچھ نہیں جانتیں، میرے خیال میں نااہلی کے بعد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حالات ایسے ہی رہے تو مرکز میں (ن) لیگ اور سندھ میں پی پی جیت جائے گی، شہباز شریف نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گے، وہ ایڈمنسٹریشن اچھی کر لیتے ہیں، پنجاب کےلوگ کہتے ہیں کہ ن لیگ نے صرف لاہور کو خوبصورت بنایا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے سب کے منی ٹریل موجود ہیں، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے وطن واپس نہیں آؤں گا، مجھے عدالتوں میں جانے سے مسئلہ نہیں مسئلہ غیر قانونی فیصلوں کا ہے، میں پاکستان کو آسمان پر لے گیا، نواز شریف قبر میں لے جارہے ہیں۔پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں قوانین لوگوں سے انتقام لینے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اسمبلی میں پاکستان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں اور ہم چپ بیٹھے ہیں۔

FOLLOW US