Saturday July 27, 2024

خان صاحب ! جو سچ تھا بتا دیتے۔۔یہ تو اب آپ کی قسمت ہے کہ ۔۔۔طلال چودھری نے کپتان کی شادی پر بھی طنز کر ہی ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خان صاحب شادی پر سچ بول دیتے ٗ اچھا کام کیا تھا، چھپانے والی یا جھوٹ بولنے والی کیا بات تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کے بعدطلال چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب

اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی اور کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کسی کا گھر توڑنے کے بعد اپنا گھر بسالیا، انہیں اپنی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا۔

FOLLOW US