لاہور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کرپشن الزامات میں پھنسے بعض بیوروکریٹس کا وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان ہے جبکی ایک وفاقی وزیر کو گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ محمد مالک نے کہا کہ ان وفاقی وزیر کا تعلق پنجاب سے ہی ہے
جن سے متعلق ہمارے نیب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس گرفتاری میں بہت بڑا کردار پنجاب کے حاضر سروس ایک سینئیر بیوروکریٹ کو ان کی غیر اعلانیہ جائیداد اور اثاثوں سے متعلق معلومات ملی ہیں ، ان سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں۔ محمد مالک نے کہا کہ یہ کیس کافی ہائی پروفائل ہو گا لیکن میں ابھی نام نہیں دے سکتا۔