Saturday July 27, 2024

کیا ٹرمپ کو الیکشن میں روس نے جتوایا تھا؟؟؟ امریکی صدر نے ایسا اعتراف کر لیا کہ ملک میں کھلبلی مچ گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس امریکا میں اختلافات کا بیج بونے میں کامیاب ہوتا جارہا ہے، اتنا تو روس نے سوچا بھی نہیں ہوگا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنے دور صدارت میں روس کو روکنے میں ناکام رہے۔انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ روس نے انتخابات میں مداخلت نہیں کی بلکہ انہوں

نے کہا تھا کہ شاید یہ روس ہو یا چین یا پھر کوئی بھی ملک یا گروپ ہوسکتا ہے، تاہم روس کے حوالے سے یہ دھوکا دینا کہ میری الیکشن ٹیم کے رابطے تھے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

FOLLOW US