Sunday January 19, 2025

تمھاری ہی وجہ سے تو میں نے عمران خان سے شادی کی تھی؟؟ریحام خان کا صبر جواب دے گیا۔۔ چار سالوں بعد سب سے بڑ ے راز سے پردہ ہٹا ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ بشریٰ بی بی کپتان کی تیسری بیوی بن گئی ہیں۔ شادی کی تقریب اتوار کے روز لاہور میں منعقد ہوئی جو قدرے سادہ ہی تھی۔ دونوں کے خاندانوں کے افراد کے علاوہ گنی چکی شخصیات اس تقریب میں موجود تھیں ۔جبکہ ولیمہ کی تقریب میں ہی محدو د لوگوں

کوہی بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چند ہفتے قبل جنگ اور جیو گروپ کے صحافی عمر چیمہ نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کر دی تھی۔ جس پر تحریک انصاف کی قیاد ت نے ان پر خوب تنقید کی تھی۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے انھیں گائوں کے نائیوں کی بیویوں سے تشبیہ دے دی تھی۔ ۔ ریحام خان نے بھی کہا تھا کہ عمران خان نے خود اپنی اور ان کی شادی کو بھی دو ماہ تک چھپائے رکھا تھا ۔ایسا شخص صادق و امین کیسے ہو گیا۔عمران خان کی شادی پر ریحام خان کو بھی سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز نے چھیڑنا شروع کر دیا ہے۔ایک صارف نے لکھا
“طلاق ریحام اور جمائمہ دونوں کو ہوئی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ جمائمہ نے طلاق لے کر بھی بیرون ملک بیٹھ کر عمران خان کی عزت بچائی۔ اور ریحام خان نے طلاق کو عمران خان کی عزت خراب کرنے کےکئے استعمال کیا۔ اچھی عورتیں طلا ق کے سرٹیفکیٹ کو بلیک میلنگ کےلئے استعمال نہیں کرتیں “

FOLLOW US