Wednesday December 4, 2024

بشریٰ مانیکا کی رخصتی کب ہونے والی ہے؟؟ولیمہ کےلئے کون سی تاریخ مقرر؟؟ کس کس کو بلایا گیا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ یہ شادی کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر میں منعقد ہوئی ۔ شادی کی تقریب میں بشریٰ مانیکا کے اہل خانہ کے علاوہ عمران خان کے دو دوست زلفی بخاری اور عون چودھری بھی

شریک ہوئے۔ یہی وہ دولوگ تھےجو عمران خان کی نکاح کی تقریب کے گواہان تھے۔ جب معروف صحافی عمر چیمہ نے خبر بریک کی تھی تو تحریک انصاف نے اس خبر کی تردید کی تھی۔اور عمر چیمہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔ اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے خود ہی شادی کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ انھوںنے کہا ہے کہ جلد ہی رخصتی کا عمل ہو گا اور ولیمہ کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے کہ عمران خان کے بیٹے یا گھر کاکوئی فرد ولیمہ کی تقریب میں شریک ہو گا یا نہیں۔

FOLLOW US