اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرا ن خان بشریٰ مانیکا کے ساتھ اپنی تیسری شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ۔شادی کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں بشریٰ مانیکا کے اہل خانہ کے علاوہ عمران خان کے دو دوستوں زلفی بخاری اور عون چودھری نے شرکت کی ۔ اس بار روزنامہ جنگ کے معروف صحافی صالح ظفر نے عمران خان کے اپنے
پہلے دو بیویوں اور بشریٰ بی بی سے کیے گئے وعدے وعید کے حوالے سے اہم انکشافات کیےہیں ۔ کہتے ہیں کہ جب عمران خان کی شادی جمائمہ خان کے ساتھ ہوئی تھی تو انھوںنے اپنی پہلی بیوی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اب پرائم منسٹر ہائوس میں ملاقات ہو گی۔ اس وعدے کے وقت عمران خان کی ساتھ یعنی جمائمہ گولڈ سمتھ کی والدہ بھی موجود تھیں ۔ اسی طرح عمران خان نے اپنی دوسری اہلیہ ریحام خان کو سلامی میں ایک وعدے کا تحفہ پیش کیا تھا کہ آپ خاتون اول بننے والی ہیں۔ جس کے بعد ریحام خان نے اپنے خاوند کو کئی بار کہا ” ہم پرائم منسٹر ہائوس کب منتقل ہو رہے ہیں””” اس پر عمران خان طیش میں بھی آگئے تھے ۔ اور دونوں میں تلخیاں بڑھی ہیں۔ صالح ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی تیسری اہلیہ بشریٰ مانیکا سے کیا وعدے کیے ہیں ۔اس کی تفصیلات بھی جلد ہی منظر عام پر آجائیں گی۔