Thursday January 2, 2025

نوازشریف اور مریم نواز کو پولیس نہیں بلکہ یہ لوگ گرفتار کریں گے،، ،مریم نواز کو کس جیل میں بند کیا جائے گا؟؟حیران کن انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سنائی جانے والی ممکنہ سزا کے بعد پنجاب پولیس انھیں گرفتار نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر اور تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے بتایا کہ نیب عدالت نواز شریف اور مریم نواز کو ممکنہ طور پر جیل بھجوا دینے کا حکم جاری کر دے گی ۔ پنجاب پولیس نے پہلے ہی ایسے کسی بھی حکم کی تعمیل سے انکار کر دیا ہے اور کہاہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزای کو ہم گرفتار نہیں کریں گے ۔ ایسی صورت میں رینجرز کا سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی کو گرفتار کر نےکا حکم جاری کردیا جائے گا۔ اور رینجرز کے پاس ان دونوں کو

لے جانے کےلئے کوئی وی آئی پی وین نہیں ہو گی بلکہ عام قیدیوں والی وین ہو گی ۔اور قانون کے تحت مجرم کو گرفتار کیے جانے کےبعد کسی قریبی جیل میں ہی رکھا جاتا ہے۔ اس لئے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو اڈیالہ جیل میں بند کیا جائے گا ۔مریم نواز کو وہیں قید کیا جائے گا جہاں ماڈل ایان علی کو بند کیا گیا تھا۔

FOLLOW US