Friday November 8, 2024

پاکستان اور روس نئے دور میں داخل،پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف 20فروری کو ماسکو پہنچ رہے ہیں اور ۔۔!روسی وزارت خارجہ نے ایسا اعلان کردیا کہ امریکہ اور بھارت میں ہلچل مچ گئی

ماسکو/اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف 20فروری کو اپنے روسی ہم منصب سے علاقائی سلامتی کے امور پر مذاکرات کیلئے ماسکو جائیں گے۔ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووانے نیوزبریفنگ میں کہاکہ خواجہ آصف اپنی روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پرروس کادورہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں

وزرائے خارجہ د و طرفہ تعلقات ،اہم بین ا لاقوامی اورعلاقائی ایجنڈا پر تبادلہ خیال کرینگے۔انہوں نے کہاکہ روس پاکستان کیساتھ تفصیلی سیاسی مکالمہ چاہتا ہے۔اس کے علاوہ روس پاکستان کے ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پرمثبت رابطے کاخواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں شنگھائی تعاونتنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے بعد روس اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ روسی ترجمان نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی پالیسی پرعمل کررہاہے اور تجارت ،اقتصادی تعاون کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف بھی تعاون چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیساتھ تعاون کی بنیاد پرہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ روسی خارجہ پالیسی میں پاکستان ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سال پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساتویں سالگرہ کے طورپرمنایاجارہاہے۔

FOLLOW US