Friday November 8, 2024

سوشل میڈیا سے راتوں رات بے پناہ مقبول ہونے والے افراد کی اصلیت سامنے آ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) آجکل سوشل میڈیا کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے، کئی بار ان سائٹس پر ایسی چیزیں رونما ہوتی ہیں جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔ارشد خان اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں چائے بنانے والا نوجوان اب فیشن کی دنیا میں قدم رکھ چکا ہے جس نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کردیا ہے۔ کچھ عرصے پہلے کی بات ہے جب اسلام آباد میں

ایک فوٹوگرافر نے فوٹو واک کے دوران اس چائے والے کی ایک تصویر لی جس کے پیچھے پوری دنیا دیوانی ہوگئی پریا پرکاش پریا پرکاش کی ویڈیو نے ایک ہی دن میں شہرت کے کئی ریکارڈ توڑ دئیے، ویوڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے اسٹوڈنٹس ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار اشاروں میں ہی کر دیتے ہیں-ان کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر بہت زیادہ پسند کیا گیا، کہ ان کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔عمر برکان ال گالاعمر برکان ال گالا کی کہانی کافی منفرد ہے، انہیں خوبصورت ہونے کی وجہ سے علاقہ بدر کر دیا گیا۔ تاہم وہ تھوڑے عرصے میں مقبول ہو گئے۔صائمہ حسین میرشاہ رخ خان کی ایک سیلفی کو سوشل میڈیا پر

بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا، تاہم اس کی وجہ کنگ خان نہیں بلکہ مداحوں کے ہجوم میں نظر آنے والی ایک خوبرو لڑکی تھی۔ اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین دیوانے ہو گئے اور ہر کوئی اس لڑکی کے بارے میں پوچھنے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہزاروں کے ہجوم میں کھڑی یہ لڑکی ماڈل لگتی ہے۔ کسی دل پھینک صارف نے لکھا کہ اس دوشیزہ نے میرے دل میں گھر کر لیا ہے، میں اس لڑکی کو ڈھونڈ کر اس سے شادی کروں گا۔

FOLLOW US