Tuesday September 17, 2024

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سر عام پھانسی دینے کیخلاف بڑی سیاسی آواز بلند ہوگئی

کراچی زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا ۔ عمران علی کو سزا سنائے جانے پر زینب کے والدین سمیت عوام نے جہاں مجرم کو سر عام پھانسی دے کرعبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیا وہیں پی پی پی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے عمران علی کو سر عام پھانسی دئے جانے

کے مطالبے کی مخالفت کر دی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینے کے مطالبے کی حمایت نہیں کروں گی۔ شہلا رضا نے کہا کہ مجرم کو سر عام پھانسی دینا معاشرے کی پُر تشدد سوچ کی عکاسی کرے گا، اسی لیے مجرم کو آئین و قانون کے مطابق جیل میں ہی تختہ دار پر لٹکایا جانا چاہئیے۔

FOLLOW US