Saturday July 27, 2024

ممبئی حملے کروانے میں بھارت اور امریکہ کے علاوہ کون سا پاکستان دشمن ملک ملوث تھا؟؟دہشتگرد کہاں کے ٹیلی فون نمبر استعمال کرتے تھے؟؟؟پاکستان نے کیا پیشکش کی تھی؟؟جرمنی کی خاتون رائٹر کے ایسے انکشافات جو پوری دنیا کی آنکھیں کھول دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن مصنف ایلیس ڈیوڈ سن نے پانی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ 26 نومبر 2008 ء کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی بھارت‘ اسرائیل اور امریکہ نے مل کر کی تھی جبکہ اجمل قصاب کو بھی حملے سے 20 روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا اور دہشت گردوں کے سہولت کار امریکہ کے ٹیلی فون نمبر استعمال کرتے تھے لیکن بھارت نے

ممبئی حملوں کا الزام براہ راست پاکستان پر لگایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن مصنف ایلیس ڈیوڈسن نے پانی کتاب “The Betrayal of India – Revisiting the 26/11 Evidence” میں 26 نومبر 2008 ء کو بھارت میں ہونے والے ممبئی حملوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی بھارت‘ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہ راست پاسکتان پر الزام لگایا تھا۔ کتاب میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار امریکہ کے ٹیلی فون نمبر استعمال کرتے تھے جبکہ اجمل قصاب کو حملوں سے بیس روز پہلے گرفتار کرلیا گیا تھا پاکستان نے ممبئی حملوں کی مذمت کی تھی اور شفاف انکوائری کی بھی پیشکش کی تھی لیکن بھارت کی جانب سے ہمیشہ عدالتی کارروائی سے روگردانی کی گئی اس کتاب میں ہونے والے انکشاف سے پاکستان کے موقف کو تقویت ملی ہے۔

Heavy smoke from Taj Mahal Hotel set on fire by the terrorist on early Satruday morning. Express photo by Ganesh Shirsekar. Mumbai 29/11/08

FOLLOW US