Wednesday January 22, 2025

لودھراں الیکشن میں کارکنان نے زیادہ محنت نہیں کی،علی ترین کا اعتراف

لاہور لودھراں الیکشن میں کارکان نے زیادہ محنت نہیں کی۔علی ترین کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے 2013کے انتخابات میں بہت زیادہ محنت کی تھی۔اور اپنے ووٹرز کو گھروں سے نکالنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اور

40ہزار کی لیڈ سے جہانگیر ترین وہاں پر جیت گئے تھے۔لیکن اس بار لودھراں میں ہونے والے الیکشن میں اس طرح کی محنت نہیں کی گئی۔جس طرح ہم نے 2013کے انتخابات میں کی تھی۔اس کے علاوہ علی ترین نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اس وقت حکومت میں ہے۔اور حکومت جو کام علاقے میں کر سکتی تھی ۔وہ ہم نہیں کر سکتے تھے۔اس لئے انہوں نے آخری دنوں میں ووٹ لینے کے لئے تمام ڈویلپمنٹ فنڈز کا استعمال کیا۔علی ترین نے کہا کہ اس بار ہمارے کارکنا ن نے پہلے والی ہمت نہیں دکھائی اور وہ وو وٹرز کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔علی ترین کا کہنا تھا کہ 2013کے انتخابات میں ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی ن لیگ کو لے ڈوبی تھی۔اور یہی غلطی اس بار ہمیں لے ڈوبی ہے۔کیونکہ ہم جیت کے لئے ضرورت سے زیادہ پر امید تھے۔یاد رہے کہ لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتحابات میں ن لیگ نے تحریک انصاف کو شکست دی تھی۔اور مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے تھے۔جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 91230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25360 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

FOLLOW US