Friday October 11, 2024

برطانیہ، طلباء کو 35 زبانیں سکھانے والی 39 سالہ خاتون ٹیچر اینڈریا ظفیرا کائوگلوبل پرائز کے لئے منتخب

لندن ۔ برطانیہ میں طلبا کے لئے 35 زبانیں سیکھنے والی 39 سالہ خاتون ٹیچر اینڈریا ظفیرا کائوگلوبل پرائز کے لئے منتخب کرلیا گیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے شہر برینٹ کے ایلپرٹن کمیونٹی سکول کے بچوں میں بڑی تعداد تارکین وطن بچوں کی ہے اور39 سالہ اینڈریا ظفیراکائو اسی سکول میں پڑھاتی ہیں۔اس سکول میں پڑھنے والے بچوں کی

اکثریت کے والدین مختلف ملکوں سے ہجرت کرکے برطانیہ میں آباد ہوئے۔ بہت سے بچوں اور ان کے والدین کو انگریزی بولنا بھی نہیں آتی۔اینڈریا نے اپنے سکول کے بچوں اور ان کے والدین سے رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے 35 مختلف زبانوں میں بچوں اور والدین کو سکول میں خوش آمدید اور الوداع کہنا سیکھا اور اب ان زبانوں کو ان سے راب طے کے لئے نہایت خوش اسلوبی سے استعمال کرتی ہیں۔اینڈریا نے جو زبانیں سیکھیں ان میں اردو، عربی، ہندی، تامل، گجراتی، پرتگالی، صومالی، رومانین اور پولش زبانیں شامل ہیں۔اینڈریا کے کام کی لگن اور جانفشانی نے پوری دنیا کو متاثر کیا اور وہ نہ صرف دنیا کی10 اساتذہ کی فہرست میں شامل ہوئیں بلکہ انہیں ’وارکی فائونڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز کے لئے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا۔پرائز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اینڈریا وہ کام کر رہی ہیں جو عام طور پر کوئی نہیں کرتا۔ وہ طالبعلموں کے مسائل سنتی، سکول کے وقت کے بعد ان کے گھروں میں جاتی ہیں تاکہ کچھ مدد کرسکیں۔ بچوں کو بس میں سوار کراتی ہیں اور سکول گیٹ پر کھڑے ہو کر بچوں کو خوش آمدید کہتی ہیں۔

FOLLOW US