جوہانسبرگ ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیریز کے دوران 500 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک اور ناقابل یقین ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیریز کے دوران 500 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے
پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ایک روزہ سیریز کے دوران حاصل کیا۔ اس سے قبل آج تک کوئی بلے باز ایک سیریز کے دوران 500 رنز کا ہدف پار نہیں کر پایا۔