Wednesday May 15, 2024

آن لائن ٹیکسی سروس کو منشیات کی سمگلنگ کیلئے استعمال کیے جانے کا انکشاف

کراچی آن لائن ٹیکسی سروس کو منشیات کی سمگلنگ کیلئے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمگلرز کی جانب سے آن لائن ٹکسی سروسز کے ذریعے منشیات کو سمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منشیات کی ہوم ڈیلیوری کے دوران پکڑے جانے کے خوف سے ملزمان آن

لائن ٹیکسی سروس استعمال کرتے تھے۔پولیس تفتیش کے مطابق ایک ملزم نے اپنی کار ٹیکسی سروس کے نام پر رجسٹرڈ کرا رکھی تھی جس کا مقصد چیکنگ کے دوران گروہ کے پکڑے جانے کی صورت میں خود کو بچانا تھا۔ ملزم منشیات کے دھندے کے ساتھ ساتھ ٹیکسی سروس سے بھی زیادہ سے زیادہ کمائی کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ ملزم کیلئے سپلائی کے دوران رائیڈز زیادہ سے زیادہ بک کرنے سے آن لائن ٹیکسی سروس کا ٹارگٹ بھی پورا ہوتا تھا۔ جبکہ آن لائن ٹیکسی بک ہونے کی وجہ سے چیکنگ کے دوران پکڑے جانے کا خوف کم تھا۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس آن لائن ٹیکسی سروس کی تلاشی کم لیتی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

FOLLOW US