Wednesday January 22, 2025

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ کوئی ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ کوئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تیز ترین گیند باز شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔شعیب اختر کو پی سی بی کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ شعیب اختر کو پی سی بی

کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے کیا گیا۔ شعیب اختر نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان کرکٹ کیلئے بھرپور خدمات انجام دے سکیں۔

FOLLOW US