Saturday July 27, 2024

نواز شریف عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں،عائشہ گلا لئی

عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ نواز شریف عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے مجھے اداروں کے خلاف بولنے پر سینٹ کی ٹکٹ دینے کی آفر دی۔لیکن میں نے اسے ٹھکرا دیا۔کیونکہ اداروں کے خلاف بولنا مکاری ہے اور یہ میرے نزدیک بغاوت کے زمرے میں آتا

ہے۔ عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ میں وقت آنے پر سینٹ کی ٹکٹ کی آفر کرنے والے کا نام بھی بتا دوں گی۔عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ کوئی اور عدلیہ کے خلاف بولے تو اسے پکڑ لیں لیکن مجھے کوئی اور نہ پکڑے۔عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ نواز شریف تو عمران خان سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ گلا لئی عمران خان پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا لیکن اس کے بعد عائشہ گلا لئی ن لیگ پر بھی الزامات عائد کرتی رہیں اور کہا کہ ن لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بولنے پر سینٹ کی ٹکٹ دینے کی آفر کی تھی جسے میں نے ٹھکرا دیا تھا۔

FOLLOW US