Saturday July 27, 2024

کیپٹن(ر) صفدر نے مانسہرہ جلسے میں مریم نواز کا من پسند نعرہ لگا دیا

مانسہرہ مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء کیپٹن(ر) صفدر نے مانسہرہ جلسے میں مریم نواز کا من پسند نعرہ لگا دیا،مریم نواز جب جلسہ گاہ میں پہنچیں تو اسٹیج پرکیپٹن(ر) صفدر نے ’’ووٹ کو عزت دو ووٹ کو عزت‘‘ کا نعرہ لگوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کا آج مانسہرہ میں سوشل میڈیا کنونشن ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ مانسہرہ

میں مسلم لیگ نون کا آج تیسرا سوشل میڈیا کنونشن ہے۔ اس سے پہلے لاہور اور گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا کنونشن سے مریم نواز نے خطاب کیا۔ آج مانسہرہ میں بھی سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس کے بعد سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز جب سوشل میڈیا کنونشن کی تقریب میں پہنچی تو ان کے ہمراہ پرویز رشید ،کیپٹن صفدر اور مائزہ حمید سمیت دیگر پارٹی رہنماء تھے۔جلسہ گاہ میں پہنچتے ہی کیپٹن (ر) صفدر نے اسٹیج پر آکر مریم نواز کا من پسند نعرہ ’’ووٹ کو عزت دو ووٹ کو عزت‘‘ لگوا دیا۔جس پرمریم نواز سمیت تمام شرکاء نے بھرپور جواب دیا۔

FOLLOW US