Friday January 3, 2025

نواز شریف کی شرافت کو پریا پرکاش کے لو (Love) نے لفافے میں لپیٹ دیا ، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ

ممبئی حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی اداؤں سے وائرل ہونے والی پریا پرکاش کی ویڈیوز دنیا بھر میں گردش کر رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پریا پرکاش کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہوا۔ پریا پرکاش کی اس ویڈیوز سے سوشل میڈیا صارفین نے کئی میمز بھی بنائے جس پر بھارتی میڈیا نے رپورٹنگ کرتے ہوئے حد ہی کر دی ۔ بھارتی میڈیا کی

ایک رپورٹ میں پریا پرکاش کی پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ایڈٹ کی گئی ایک ویڈیو چلائی گئی۔ بھارتی رپورٹر کا کہنا تھا کہ پریا نے جہاں لڑکوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے وہیں پاکستان کے نواز شریف کی شرافت کو بھی پریا کے لو (love) نے لفافے میں لپیٹ دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بھارتی ٹی وی چینل پر نواز شریف اور پریا پرکاش کی ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو بھی چلائی گئی ، یہی نہیں بھارتی رپورٹر نے مزید کہا کہ پریا کی اس ویڈیو میں سرحدوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی شرماتے ہوئے دکھایا گیا۔

FOLLOW US