Wednesday January 22, 2025

شعیب شیخ کو بری کرنے والے جج کو رشوت لینے کے اعتراف پر فارغ کر دیا گیا

کراچی؛ایگزیکٹ سکینڈل میں 50لاکھ رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے رشوت لینے کے اعتراف کر لیا۔اعتراف کرنے پر معطل جج کو فارغ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کیس سکینڈل میں شعیب شیخ کو بری کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن پر الزامات عائد کئیے گئے تھے کہ انہوں نے شعیب

شیخ سے 50لاکھ رشوت لی تھی۔الزامات کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کے حکم پر کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔دو رکنی کمیٹی جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل تھی۔تحقیقات کے دوران ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے رشوت لینے کے اعتراف کر لیا۔اعتراف کرنے پر معطل جج کو فارغ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن کو فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا.

FOLLOW US