Saturday July 27, 2024

عدالت سے ڈھیل ملنے پر ہوا کے گھوڑے پر سوار نواز شریف نے قانونی و آئینی طور پر خودکش جیکٹ پہن لی ہے، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت سے ڈھیل ملنے پر ہوا کے گھوڑے پر سوار نواز شریف نے قانونی اور آئینی طور پر خودکش جیکٹ پہن لی وہ نظام کو گرانا چاہتے ہیں، سوال مجرم کے پارٹی سربراہ بننے کا ہے ؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے

قانونی اور آئینی اعتبار سے خودکش جیکٹ پہن لی ہےوہ جیکٹ پہن کر انارکلی بازار میں کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی دھماکہ ہو اور سارا نظام ہی گر جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ منی لانڈرنگ سے سنگین جرم ہے وزیراعظم اور وزراء کا اقامہ رکھنا پانامہ سے بڑا جرم ہے۔ عدالت سے نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا جلوس ناکام ہوا ۔ عدالت کو جلوس میں تقریر پر ہی نواز شریف کو بلا لینا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں آج بھی نواز شریف پر نرم ہاتھ رکھ رہی ہیں اور نواز شریف عدالتوں کے خلاف جارحانہ اپوزیشن کا کردار ادا کرر ہے ہیں عدالت سے ڈھیل ملنے پر نواز شریف ہوا کے گھوڑے پر سوار ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مجرم پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے۔ عدالت نے چور ڈاکو سے متعلق سوال عمومی طور پر پوچھا مریم سمجھتی ہیں کہ ان کے والد سے متعلق پوچھ لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت سے ڈھیل ملنے پر ہوا کے گھوڑے پر سوار نواز شریف نے قانونی اور آئینی طور پر خودکش جیکٹ پہن لی وہ نظام کو گرانا چاہتے ہیں، سوال مجرم کے پارٹی سربراہ بننے کا ہے ؟ نجی ٹی وی

کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے قانونی اور آئینی اعتبار سے خودکش جیکٹ پہن لی ہے وہ جیکٹ پہن کر انارکلی بازار میں کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی دھماکہ ہو اور سارا نظام ہی گر جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ منی لانڈرنگ سے سنگین جرم ہے وزیراعظم اور وزراء کا اقامہ رکھنا پانامہ سے بڑا جرم ہے۔ عدالت سے نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا جلوس ناکام ہوا ۔

FOLLOW US