Sunday December 22, 2024

پاک فوج کا رات گئے ایل او سی پر بھارتی چیک پوسٹ پر جوابی حملہ

سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج نے جوابی کاروائی کی، حلے میں 6 بھارتی فوجی جہنم واصل، چیک پوسٹ مکمل تباہپاک فوج کا رات گئے ایل او سی پر بھارتی چیک پوسٹ پر جوابی حملہراولپنڈی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا پاک فوج کا رات گئے ایل او سی پر بھارتی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی

ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد جمعرات کی شب پاک فوج نے جوابی کاروائی کی ہے۔جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ نشانہ بنائی گئی چیک پوسٹ سے مسلسل اشتعال انگیزی کی جا رہی تھی۔ کاروائی کے بعد بھارتی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ اس دوران 6 بھارتی فوجی جہنم واصل بھی کر دیے گئے۔ کاروائی ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر کی گئی۔ اس حوالے سے پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گردی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بھارت کی دہشت گردی کا یوں ہی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

FOLLOW US