Saturday July 27, 2024

نوازشریف کوجی ٹی روڈ جانےکامشورہ سب سے پہلےمیں نے دیا،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا،پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوئی ذی شعور انسان تحریک انصاف میں نہیں جائے گا۔چوہدری نثارپرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور چوہدری نثار کامعاملہ جلد حل ہوجائے گا۔نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔لاہورکیلئے جی روڈ سے جانے کابیان کسی ایک شخص سے منسوب کرنامناسب نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کامشورہ سب سے پہلے میں نے دیاتھا۔پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوبراستہ موٹروے لاہورجانے کامشورہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیاگیا۔ریلی کے دوران ایک دومقامات پرخطرات کاسامنا بھی رہا۔

FOLLOW US