اسلام آباد( وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثارسینئر سیاستدان ہیں،وہ پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے،جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا، پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی ذی شعور انسان تحریک انصاف
میں نہیں جائے گا۔چوہدری نثارپرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازش ورچوہدری نثار کامعاملہ جلد حل ہوجائے گا۔نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔لاہورکیلئے جی روڈ سے جانے کابیان کسی ایک شخص سے منسوب کرنا مناسب نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کامشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا۔ پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوبراستہ موٹروے لاہورجانے کا مشورہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ ریلی کے دوران ایک دومقامات پرخطرات کاسامنا بھی رہا۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ کوئی ذی شعور انسان تحریک انصاف میں نہیں جائے گا۔چوہدری نثارپرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔