اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی،محمد شہبازشریف

   
   

نیازی نے پشاوراکھاڑدیا،پشاور والو!ہمیں ووٹ دینا میٹروہم بناکردیں گے،زرداری کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی،سپیڈوبس،زرعی یونیورسٹی اورمیڈیکل کالج بنانےکااعلان کرتاہوں۔بورے والا میں عوامی جلسہ سے خطاب اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی،محمد شہبازشریف

بورے والا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی،نیازی نے پشاور اکھاڑدیا، پشاور والو! ہمیں ووٹ دینا میٹرو ہم بناکردیں گے، زرداری کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا، ساڑھے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی، اب گرمیوں می کمرے ٹھنڈے ہوں گے،سپیڈوبس، زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتاہوں۔ انہوں نے آج بورے والا میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بورے والا میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندرہے۔اس سے لگتا ہے کہ اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی۔آج مسلم لیگ ن کی حکومت کو پانچ سال گزرنے کوہیں۔ جب الیکشن کیلئے میں نے جلسہ کیاتھا تواس وقت میرے قائد نوازشریف نے کہاکہ تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے اب ساڑھے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔
سی پیک منصوبہ لگا اور ساہیوال میں کوئلے کاپاورپلانٹ کام کررہاہے۔ ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے بھی لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب موسم گرما میں گرمی ہوگی لیکن کمرے اور دکانیں ٹھنڈی ہوں گی۔کسانوں کے ٹیوب چل رہے ہوں گے۔جتنی بجلی ہم نے بنائی پچھلے

70سالوں میں نہیں بنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ وہ جوجھوٹوں کے آئی جی ہیں۔انہوں نے الیکشن میں کہاکہ کے پی میں بجلی بنائیں گے اور پورے پاکستان کودیں گے۔ آج کہتے ہیں صرف 74میگاواٹ بجلی بنائی۔خان صاحب وہ بجلی کہاں ہے؟پہاڑوں میں ہے آسمانوں میں ہے؟ خان صاحب جتنا جھوٹ بولناتھا بول اب گھرچلیں جائیں۔سیاست آپ کے بس کی بات نہیں۔پکیاں سڑکا ں تے سوکھے پینڈے،85ارب روپے کی سڑکاں بنائی ہیں۔اسی طرح موبائل ہسپتال بنادیاہے۔جوقصبوں اور دیہاتوں میں جائے گاوہاں علاج کرے گا۔خان صاحب نے کہاکہ میٹروبس بنائیں گے لیکن ڈینگی آیاتوپہاڑوں پرچڑھ گئے۔لیکن ہم نے ڈینگی کامقابلہ کیااور آج ہمارے پاس علاج بھی ہے اور ڈاکٹرزبھی ہیں۔پشاور میں ڈینگی آیاتوہم وہاں میں بھی گئے ۔عمران خان نے میٹروبس کے نام پرپشاور کواکھاڑدیاان سے میٹرونہیں بننی ۔اگلے الیکشن میں ہمیں ووٹ دوگے ہم بناکردیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ جناب زرداری صاحب! کہتے ہیں لوٹی ہوئی دولت

واپس لاکردوں گا،میں ان کومشورہ دیتاہوں کہ جب 2018 ء میں ہماری حکومت آئے گی توہم واپس لیکرآئیں گے۔ کراچی کابیڑہ غرق کردیاہے۔کوڑااور گندگی نظرآتی ہے۔مہران ،سندھ کی وادیوں اور کراچی اور بلوچستان کے لوگوں کوکہتا ہوں کہ ہم لاہورکی طرح تمام شہروں کوبنادیں گے۔شہبازشریف نے کہاکہ وہاڑی میں 350 بسترکا ہسپتال بن چکا۔ میلسی اور بورے والا میں جدیدہسپتال زیرتعمیرہے۔شہبازشریف نے پہلا دھرنا دیاسات مہینے اسلام آبادبیٹھے رہے چین کاصدرکادورہ پاکستان انہوں نے بجلی اور دوسرے منصوبوں پردستخط کرنے تھے ۔سب نے منتیں کیں۔لیکن ان کی وجہ سے پاکستان کے منصوبے تاخیرکاشکارہوئے۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں کہ اگراللہ نے موقع دیاکہ زرعی یونیورسٹی بنائیں اور میڈیکل کالج بنانے کااعلان کرتاہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy