پشاورسعودی عرب میں کفیلوں کی جانب سے پاکستانیوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی نے پیش کی۔ ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی کی جانب سے سعودی عرب میں
پاکستانی مزدوروں پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ،قرارداد میں رکہا گیا اقاموں اور قانونی دستاویزات رکھنے کے باوجود پاکستانیوں کا گرفتا کیاجارہاہے،:کفیل پاکستانی مزدورو کے پیسے واپس نہیں کرتے جبکہ جبرا کام کروا ئے جاتے ہیں،قرارداد میں کہا گیا سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانوں کی تعداد انتہائی کم ہے،جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے کوئی قانونی تحفظ نہیں ہے،قرارداد پیش کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مزدوروں سے سعودی عرب میں جانوروں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔