Friday November 8, 2024

شریعت کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کرینگے، مسلم پرسنل لاء بورڈ

شریعت میں تبدیلی ناقابل قبول ہے اور اس کو ہم مان ہی نہیں سکتے، مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی شریعت کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کرینگے، مسلم پرسنل لاء بورڈحیدرآباددکن صدر آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کہاہے کہ شریعت میں تبدیلی کی آواز اگر اٹھے گی تو بورڈ اس کامقابلہ کریگا،بھارتی ٹی وی

کے مطابق انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے سہ روزہ اجلاس کے اختتام کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ شریعت میں تبدیلی ناقابل قبول ہے اور اس کو ہم مان ہی نہیں سکتے۔مولانا رابع حسنی ندوی نے واضح کیا کہ بھارتی دستور نے دین کے احکامات پر عمل کرنے اختیار دیا ہے، اس میں مداخلت اوراس میں تبدیلی کی بات نہیں کی جانی چاہئے ۔یہ آسمانی احکام ہیں،اس میں تبدیلی یا تغیر نامناسب ہے۔انسانی نفسیات کا لحاظ رکھتے ہوئے شریعت کے احکامات دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اگر شریعت پر عمل کریں گے تو ہمارے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

FOLLOW US