Thursday November 28, 2024

مایہ ناز کرکٹر پر11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد

نیپلز:نیوزی لینڈ کے ایک سابق پروفیشنل کرکٹر جیسن روبرٹ ٹریم باتھ پر11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد ہو گئے تاہم جیسن روبرٹ نے خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کردیے، گزشتہ برس نومبر میں ان کے خلاف 2 خواتین پر حملے کا الزام تھاتاہم متاثرہ خواتین کی تعداد 11 تک جاپہنچی ہے۔گذشتہ روز نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29

سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے نومبر میں ایک ہی روز2 خواتین سے دست درازی کی کوشش کی۔تحقیقات سے علم ہوا کہ وہ ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر مزید 9 خواتین سے بھی ایسا کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ان پر ایک فوڈ سپلائی کمپنی میں ساڑھے8 ہزار ڈالر چوری کرنے کا چارج بھی لگایا گیا۔جیسن روبرٹ بدستور ضمانت پر رہیں گے،انھیں اسی عدالت میں 16 مارچ کو اگلی سماعت پر دوبارہ پیش ہونا ہوگا۔

FOLLOW US