Saturday July 27, 2024

پنجاب کا اہم شہر ایڈز کا گڑھ بن گیا، پورے کے پورے خاندان ایڈز کے مریض نکلے، چونکادینے والے انکشافات

سرگودھا (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا میں250 افراد کو ایڈز کی تشخیص پرایکشن لیتے ہوئے ،دو صوبائی سیکرٹریوں کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی،جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دے گی،تفصیلات کے مطابقوزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا کی تحصیل کوٹمومن کے علاقہ بچہ

کلاں میں 250 افراد کو ایڈز کی تشخیص کی خبر جو مختلف قومی اور علاقائی اخبارات میں شائع ہوئی تھی جس پر انہوں نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی کمیٹی جن میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیمارٹمنٹ علی جان خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکیکل پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر عاصم الطاف کو نامذد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر وہ سرگودھا میں جا کر واقعہ کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور چھپنے والی خبر کی مکمل چھان بین کریں اور مرنے والے دو سگے بھائیوں کے خاندان اور جن پانچ گھرانوں میں مکمل ایڈز کی تشخص ہوئی ہے ان کی بھی مفصل رپورٹ بنائی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ سرگودھا کے حکام کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور ایڈز پروگرام کی بھی جانچ پڑتال کرکے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو دیں گے،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو بھی اس حوالہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے،کہ وہ خود موقع پر جا کر ٹیم کے ہمراہ حقائق سے آگاہی حاصل کر کے ٹیم کو فراہم کریں اور ان کی معاونت بھی کریں،

FOLLOW US