Wednesday January 22, 2025

سینیٹ کی نشست پر نامزدگی فارم مسترد ہونے پر حیرانگی ہے‘اسحاق ڈار

تفصیلی فیصلہ ملے تو اپیل کروں گا، دعا ہے جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس آئوں،نجی ٹی وی سے گفتگوسینیٹ کی نشست پر نامزدگی فارم مسترد ہونے پر حیرانگی ہے‘اسحاق ڈاراسلام آبادسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سینیٹ کی نشست پر نامزدگی فارم مسترد ہونے پر حیرانگی ہے‘ تفصیلی فیصلہ ملے تو اپیل کروں گا ،دعا ہے کہ جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس آئوں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ

11 جنوری کو میرا علاج شروع ہوا تھا ڈاکٹر نے 6 ہفتے کا وقت دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میرے وکلاء نے مجھے بتایا ہے کہ میں نے جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی واپس لیے تھے اور ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیت اہوں میرے نامزدگی فارم صرف ایک اکائونٹ نمبر لکھنے کی وجہ سے مسترد کئے گئے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے اور وکلاء بھی اس پر ہنس رہے ہیں اس پر اپیل کریں گے انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر میرے دونوں نامزدگی فارم مسترد نہیں ہوسکتے ایک فارم کو مسترد کر سکتے ہیں بلکہ ایک کو تو واپس ہونا ہے۔

FOLLOW US