Friday July 26, 2024

کرینہ کی عامر خان سے خفیہ ملاقات نے ہنگامہ کھڑا کردیا

ممبئی(نیوز ڈیسک) چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیوی بالی ووڈ کی ’بیبو‘ اداکارہ کرینہ کپور کی عامر خان کیساتھ رات کے اندھیرے میں سنسنان جگہ پر خفیہ ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے اور ہر کوئی اس ملاقات پر تجسس کا اظہار کررہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی تصاویر

کے ہنگامہ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو اب کرینہ کپور اور عامر خان کی خفیہ ملاقات کی ویڈیو نے شدید حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ دونوں کے درمیان آخر چل کیا رہا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ہوئی جس میں کرینہ کپور کا ایک الگ ہی انداز نظر آیا۔ویڈیو کے ابتدائی مرحلے میں مسٹر پرفیکشنسٹ ایک سنسنان علاقے میں سنجیدہ موڈ میں دکھائی دیتے ہیں اور بڑی شدت سے کسی کا انتظار کرتے ہوئے ٹہلتے نظر آرہے ہیں کہ اچانک ایک لال رنگ کی گاڑی آکر رکتی ہے اور اس میں سے اداکارہ کرینہ کپور نکل کر آتی ہیں ، کرینہ کپور اتر کر پراسرار طریقے سے وہیں موجود دوسری گاڑی میں بیٹھتی ہیں، اس گاڑی میں عامر خان بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر پہلے تو کرینہ چونک جاتی ہیں بعد ازاں ان سے کہتی ہیں عامر تم یہاں کیا کررہے ہو تاہم عامر کوئی بھی جواب دئیے بغیر ڈرائیور کو کہتے ہیں فوراً چلو یہاں سے۔یہاں یہ اس بات کا خیال رہے کہ یہ کوئی فلم کا منظر نہیں ہے جس کی عکسبندی کی جارہی ہو اس لئے سوشل میڈیا صارفین خاصے تجسس میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں اور اس بات کا تقاضہ کررہے ہیں کہ دونوں اداکاروں کے درمیان خفیہ ملاقات کا مقصد کیا تھا اور ان دونوں میں ایسا کیا چل رہا

ہے جو دونوں کو رات کے اندھیرے میں ملنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

FOLLOW US