گنجے پن کے علاج کا حیرت انگیز نسخہ دریافت جس نے دنیا میں ہلچل مچادی،آپ بھی ٹرائی کرسکتے ہیں

   
   

دنیا بھر میں لوگ اپنے بالوں پر مختلف طریقوں سے توجہ دیتے ہیں بلکہ بعض مرد اور خواتین کے نزدیک تو بالوں کا انداز ان کی شخصیت اور زمانے کے فیشن کے ساتھ چلنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جو لوگ اپنے بالوں کو نمایاں کر کے ظاہر کرنے کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے سر پر گنج پن کے نمودار ہونے کی ابتدا کسی المیے سے کم نہیں ہوتی۔

یہاں تک کہ جو بالوں کے انداز پر خاص توجہ نہیں بھی دیتے ان کو بھی گنج پن کا آغاز کچھ حد تناؤ میں مبتلا کر دیتا ہے۔کیا گنج پن کا کوئی علاج ہے ؟ اس سوال کا جواب العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ پر جاری ایک سائنسی مقالے کی روشنی میں دے رہی ہے۔گنج پن سے متعلق امریک ایسوسی ایشن (AHLA) کے مطابق مردوں میں گنج پن کی 95% سے زیادہ حالتوں میں androgenetic alopecia بالوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔ تقریبا 35 برس کی عمر تک پہنچنے پر دو تہائی کے قریب امریکی مردوں کو کسی درجے میں بالوں کے گرنے کا سامنا ہوتا ہے۔مذکورہ ایسوسی ایشن AHLA کے مطابق گنج پن کا شکار ہونے والے امریکیوں میں 40% خواتین ہوتی ہیں۔ AHLA کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالوں کے گرنے کے علاج کے لیے فروخت ہونے والی 99% مصنوعات کے مؤثر نتائج نہیں نکلتے۔ لہذا گنج پن کا شکار افراد کے لیے سادہ سا حل یہ ہوتا ہے کہ وہ بنا کسی علاج کے بالوں سے محروم رہ کر ہی زندگی گزا ریں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت میں جنوبی کوریا میں محققین نے ایک بائیو کیمیائی مادے کا انکشاف کیا ہے جس کے ذریعے بالوں کی نشو و نما میں اضافہ کیا جا

سکتا ہے اور آخرکار یہ گنج پن کا علاج ثابت ہو سکتا ہے۔سیؤل میںYonsei یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کے سامنے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ گنج پن کا شکار ہوتے ہیں ان کی کھوپڑی کے بالوں میںCXXC5 پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ محققین کے مطابق جب مذکورہ پروٹین کی مقدار Dishevelled پروٹین کے ساتھ ملتی ہے تو اس سے بالوں کے غدود کی دوبارہ پیداوار رک جاتی ہے۔ لہذاCXXC5 اور Dishevelled پروٹین کے باہمی تعامل کو روکنے کے لیے محققین نے PTD-DMB مادہ تیار کیا ہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر یول نے “Business Korea” جریدے کو بتایا کہ “ہم نے اس پروٹین کو دریافت کر لیا جو بالوں کی نشو نما کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک نیا مادہ تیار کیا جو مذکورہ پروٹین کے وظیفے پر کنٹرول حاصل کر کے بالوں کے غدود کی دوبارہ پیداوار کو ممکن بنا سکتا ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ تیار کیا جانے والا نیا مادہ نہ صرف بالوں کے غدود کی تجدید میں کردار ادا کرے گا بلکہ یہ خلیوں کے جال کو بھی دوبارہ تیار کرے گا۔اگرچہPTD-DMB نامی مادہ ایک تابناک پیش رفت ہے تاہم ابھی اس کے سامنے ایک طویل راستہ ہے

جس کے بعد اسے گنج پن کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر کل فیصلہ سنایاجائے گا
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان
ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیٹرول کی قیمت میں ناکافی کمی، نگران حکومت نےغریب عوام کی بجائے اصل میں کس کو نوازا؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy