Saturday November 9, 2024

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

لاہور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ انہوں نے 66 برس عمر پائی۔ عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر تھیں۔ عاصمہ جہانگیر نے ہیومن رائٹس کے طور پر بہت کام کیا ۔ 66 سالہ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو

لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جاتی تھیں۔نڈر اور باہمت عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی تھیں۔

FOLLOW US