Wednesday January 22, 2025

پی ٹی آئی نے بڑی کامیابی سمیٹ لی، پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانے والا رہنما پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی نے بڑی کامیابی سمیٹ لی، پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانے والا رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک بڑی اور اہم وکٹ گر گئی ۔ حلقہ پی کے 25 مردان سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی غنی داد خان مرحوم کے بھائی

امیر فرزند خان اپنے خاندان، ورکروں اور دوستوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ممبر گڑھی دولت زئی اسفندیار خان کی زیر صدارت امازو گڑھی مردان میں ایک بڑے پر ہجوم جلسے میں صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ، صوبائی وزیر صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی اور ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان اور مجاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

FOLLOW US