Saturday November 9, 2024

سمیت ملک بھر میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ

موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کو خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اتوار کو کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر،گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں برف باری کا امکان۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 06، استور منفی 05، کالام،گوپس، قلات، پارہ چنار میں منفی 04 ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دورانخیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، بنوں،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن

میں چند مقامات پر بارش اور برف باری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا :دیر 03، بنوں 02،بلوچستان: ژوب میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زیارت میں 02 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

FOLLOW US