Friday November 8, 2024

امریکہ کا پاکستانی علاقے کوپر فضائی حملہ۔ ۔اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناڈالا۔۔ہلاکتوں کی بھی اطلاعات

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی علاقے پر ایک مرتبہ پھر امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس بار شمالی وزیر ستان کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق شمالی وزیر ستان اورکزئی ایجنسی اور شمالی وزیر ستان کے علاقے سپین ٹل ڈپہ ماموں زئی میں امریکہ نے خوفناک ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےکمانڈر سمیت دو افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات آئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کمانڈر کا نام کمانڈراحسا ن بتایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون نے کمانڈر احسان عرف خورئے کے گھر پر دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کمانڈر احسان عرف خورئے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر ہوا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں احسان عرف خورئے، جو مبینہ طور پر حقانی گروپ کمانڈر تھا، اور اس کا ساتھی ناصر محمود ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کے ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ناصر محمود نامی ایک شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

FOLLOW US