Saturday July 27, 2024

معروف اسٹیج ڈانسر نرگس بھی عابد باکسر کے دوستوں میں شامل ہوئی تھیں

لاہور(نیو زڈیسک) پولیس مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے اور لاہور پولیس کو مطلوب سابق انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا۔لاہور کی معروف اسٹیج ڈانسر نرگس بھی عابد باکسر کے دوستوں میں شامل ہوئی تھیں، ابتداء میں عابد باکسر اور نرگس کے درمیان دوستی تھی، مگر پھر کسی بات پر اختلافات ہوئے تو اس پولیس افسر نے نرگس کو

وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، حتیٰ کے سر کے بال اور بھنویں تیز دھار آلے سے صاف کردیں، جس کا مقدمہ جوہر ٹائون تھانے میں عابد باکسر اور ساتھیوں کے خلاف 28 مارچ 2002کو درج ہوا۔ نرگس پر تشدد کے بعد عابد باکسر فلم انڈسٹری کے لیے ایک ڈان کی حیثیت اختیار کرگیا اور انڈسٹری میں کوئی بھی عابد باکسر کے خلاف بولنے کے لیے تیار نہیں تھا۔عابد باکسر کا ساتھی اور سابق پولیس انسپکٹر نوید سعید 2005ء میں ستوکتلہ میں مخالفین کے ہاتھوں قتل ہوا تھا۔ عابد باکسر کے دیگر قریبی ساتھیوں میں قبضہ گروپوں سے پہچان بنانے والے ملک احسان، گوگی بٹ اور طیفی بٹ شامل ہیں جو مختلف ممالک میں اس کا قیام اور اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عابد باکسر اشتہاری ہونے کے بعد عارضی طور پر یورپ سمیت مختلف ممالک میں قیام پذیر رہا۔ تاہم اس نے مستقل سکونت دبئی میں اپنے دیرینہ ساتھی ملک احسان کے ساتھ ہی رکھی۔

FOLLOW US