Tuesday September 17, 2024

ریحام خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے

لاہور (نیو زڈیسک ڈیسک) ریحام خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے۔ ریحام خان نے بتایا کہ انہیں ان کے اسٹاف کے ذریعے مختلف دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جو ان کے لیے نا قابل برداشت ہیں۔اس معاملے پر ریحام خان کا بیان سامنے آیا ہے، بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنی عمران خان کے ساتھ شادی

 

کے حوالے سے بتایا کہ ان کی عمران خان کے ساتھ شادی 27 محرم الحرام کو ہوئی تھی اور عمران خان نے کہا تھا کہ وہ محرم کے بعد شادی کا اعلان کر دیں گے مگر انہوں نے دو ماہ بعد اعلان کیا۔عمران خان کی جانب سے اپنی شادی چھپانے پر حیرت ہوئی لیکن عمران خان نے شادی کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تردید کر کے بھی جھوٹ بولاچیئرمین تحریک انصاف کی تیسری شادی کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے، ہو سکتا ہے ان کی کوئی مجبوریاں ہوں جو وہ اس کا اعلان نہیں کر رہے۔ریحام خان نے گذشتہ دنوں ایک انڈین چینل کو انٹرویو دیا جس میں انھوں نے مختلف حوالوں سے اہم انکشافات کیے جن پر پاکستانی سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں بہت سے لوگوں کا پول کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے برے واقعات دونوں ہی انسان کو سبق سکھاتے ہیں۔ مجھے زبان کھولنے پر دھمکیاں ملتی ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ میں قوم کو سچ سے آگاہ کروں۔ان کا کہنا تھا کہ کتاب لکھ چکی ہوں صرف مناسب وقت کا انتظار ہے۔ میری کتاب کسی ایک سیاسی

FOLLOW US