Wednesday December 4, 2024

میڈیکل سٹوڈنٹ عاصمہ رانی قتل کیس میں سنسنی خیز موڑ ۔۔ سب کیا سمجھتے رہے مگر ۔۔۔! ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری پھنس گئے ۔۔ چیف جسٹس کا انتہا�

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے عاصمہ قتل کیس کے دوران ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طور پر عدالت میں طلب کرلیا۔ عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے، اپنی پولیس بہت اچھی

ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں ہماری پولیس بہت اچھی ہے،ان کی موجودگی میںسنیں گے تاکہ کارکردگی کا پتہ چل سکے، بہت سی چیزیں ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہیںکل بھی ایک واقعہ ہوگیا۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کو بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آفتاب عالم کو اب تک کی تحقیقات میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟کے پی پولیس اپنی کارکردگی سے ثابت کرے کہ اس پر سیاسی دباؤ نہیں ہے۔سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہے ، ایک بچی کے ساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

FOLLOW US