Tuesday December 3, 2024

اوبر ٹیکسی کے بعد اب اوبر انسان کا فیچر بھی متعارف

ٹوکیوامعروف کمپنی اوبر نے ٹیکسی کے بعد اب اوبر انسان کا فیچر بھی متعارف کروا دیا۔اب پیسوں کے عوض انسانوں کی خدمات بھی کرایے پر حاصل کی جا سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق اپنا گھر بار چھوڑے بغیر اب کسی بھی تقریب میں شرکت کرنا ممکن ہو گیا۔ اس کے لیے آپ انسانی اوبر استعمال کرسکتے ہیں جس میں اوبر کانمائندہ اپنے چہرے پر آپ کی

ویڈیو والا ڈسپلے لگا کر آپ کی جگہ کسی تقریب میں شرکت کرسکے گا۔اسے ’ہیومن اوبر‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ کسی دوسرے شخص کو اپنی جگہ تعینات کرسکتے ہیں۔ اسے جاپانی ماہر جون ریکی موتو نے تیار کیا ہے جسے گرگٹ ماسک کا نام دیا گیا ہے اور سنگاپور کی ایک نمائش میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انسانی اوبر کے ساتھ ساتھ اسے ’موبائل فیس ٹائم‘ بھی کہا گیا ہے۔ اس کے ذریعے کچھ وقت کے لیے لوگ آپ کے لیے کام کریں گے اور آپ کی نمائندگی کریں گے۔

FOLLOW US