Friday May 17, 2024

بے روزگاروں کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔۔موٹروے پولیس میں نوکریاں ہی نوکریاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت مواصلات نے موٹروے پولیس میں 500 پٹرولنگ آفیسرز بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزارت مواصلات نے خواتین، معذور اور اقلیتوں کیلئے مجموعی اسامیوں پر الگ کوٹہ کے بجائے صوبائی مختص کردہ کوٹہ کی اسامیوں میں مذکورہ کوٹہ شامل کردیا ہے۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق موٹروے پولیس نے اوپن میرٹ

کیلئے خواتین اور اقلیتوں کیلئے کوئی اسامی مختص نہیں کی۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے قوانین کے تحت10 فیصد اسامیاں خواتین اور دو فیصد معذور اور اقلیتوں کیلئے مختص ہیں۔ موٹروے پولیس کی 179 اسامیاں محکمہ کے ملازمین کیلئے مختص ہوں گی اور 321 اسامیوں پر اوپن میرٹ اور کوٹہ سسٹم کے تحت بھرتی کی جائے گی۔ موٹروے پولیس کی تمام اسامیوں پر فیڈرل پبلک سروسکمیشن کے تحت بھرتی کی جائے گی۔وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے موٹروے پولیس میں گریڈ 14 کے پٹرولنگ آفیسرز کی 321 اسامیوں میں سے میرٹ پر 23، پنجاب کوٹہ 160، سندھ دیہی کوٹہ 38، سندھ شہری کوٹہ 25، خیبرپختونخوا 38، بلوچستان 17، گلگت و بلتستان اور فاٹا 13 اور آزاد کشمیر کے کوٹہ پر 7 افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔

FOLLOW US