Thursday January 23, 2025

سابق صدر زرداری نے آصفہ بھٹو کو بھی انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا

لاہورسابق صدرآصف علی زرداری نے اپنی اور محترمہ بینظیربھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو بھی انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آصفہ زرداری بھٹو بھی پارلیمنٹ میں جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری لاہور میں موچی

دروازے کے مقام پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ہم تین لوگ اسمبلی میں جا رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور میں بھی قومی اسمبلی کا حصہ بننے جا رہا ہوں اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنی اور محترمہ بینظیربھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو بھی انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا۔

FOLLOW US