لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر کام کرنے والے 5 مزدور مٹی تلے دب گئے جن کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعد پانچوں مزدوروں کو مٹی سے باہر نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مزدورلکشمی چوک کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ
نیچے گرنے سے پانچوں مزدور اس کے نیچے دب گئے ۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں کو موقع پر بلا لیا گیا جنہوں ںے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا اور ایک ایک کر کے تمام مزدوروں کو مٹی کے نیچے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔